ملتان،دریائے چناب میں 24 سالہ نوجوان نہاتے ہوئےڈوب گیا

جمعہ 28 جون 2024 16:57

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جون2024ء) ملتان کے علاقہ محمد پور گھوٹا نزد قاسم بیلا دریائے چناب میں24 سالہ نوجوان نہاتے ہوئے ڈوب گیا۔

(جاری ہے)

ریسکیو 1122 کے مطابق جمعہ کوقاسم بیلا محمد پور گھوٹا کے قریب دریائے چناب میں24سالہ نوجوان اقبال کے نہاتے ہوئے ڈوبنے کی اطلاع موصول ہوئی۔وقوعہ کی اطلا ع پر ریسکیو 1122 کاعملہ موقع پر پہنچ گیا اور نوجوان کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کیا جبکہ 15 پر کال کر کے پولیس کو بھی اطلاع دی گئی۔ لائن سرچ اور سکوبا ڈائیونگ کے ذریعے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں