آزاد کشمیر سپریم کورٹ نے ڈی جی لوکل گورنمنٹ کے عہدہ پر راجہ فیاض احمد کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن معطل کردیا

ہفتہ 29 جون 2024 23:03

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جون2024ء) آزادجموں وکشمیر سپریم کورٹ نے ڈی جی لوکل گورنمنٹ کے عہدہ پر راجہ فیاض احمد خان کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن معطل کرتے ہوئے سروس ٹربیونل کو زیر سماعت اپیل 15 دن کے اندر یکسو کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں،ہفتہ کے روز جج سپریم کورٹ جسٹس خواجہ نسیم نے محکمہ لوکل گورنمنٹ کے سینئر آفیسر آصف مجید چشتی کی جانب سے دائر اپیل پر قرار دیا ہے کہ راجہ فیاض حسین کی بحیثیت ڈی جی لوکل گورنمنٹ تعیناتی محکمانہ رولز کیخلاف ہے،سپریم کورٹ نے آصف مجید چشتی کی درخواست منظور کرتے ہوئے ڈی جی لوکل گورنمنٹ کی تعیناتی کے لیے 7 جون کو جاری نوٹیفکیشن معطل کردیا۔

(جاری ہے)

عدالت نے سروسز ٹربیونل میں زیر سماعت اپیل کو 15دن کے اندر یکسو کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے حکومت کو پابند کیا ہے کہ اپیل کے فیصلہ تک ڈی جی لوکل گورنمنٹ کے عہدہ کا چارج محکمانہ سروس رولز کے مطابق محکمہ کے کسی آفیسر کو تفویض کیا جائے۔سپریم کورٹ میں محکمہ لوکل گورنمنٹ کے ڈویژنل ڈائریکٹر اور سینئر آفیسر آصف مجید چشتی کی پیروی کی صدر سپریم کورٹ بار راجہ سجاد احمد ایڈووکیٹ نے کی جبکہ حکومت کی جانب سے عبدالرشید عباسی ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

متعلقہ عنوان :

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں