محی الدین اسلامک یونیورسٹی وائس چانسلر تعیناتی کیس، سپریم کورٹ آزاد کشمیر نے لطیف کھوسہ کو پیش ہونے سے روک دیا

پیر 1 جولائی 2024 19:17

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جولائی2024ء) محی الدین اسلامک یونیورسٹی وائس چانسلر تعیناتی کیس، سپریم کورٹ آزاد جموں و کشمیر نے لطیف کھوسہ کو پیش ہونے سے روک دیا، تحریری طور پر اپنا موقف پیش کرنے کی ہدایت ، گزشتہ روز سپریم کورٹ آزاد جموں و کشمیر کے چیف جسٹس راجہ سعید اکرم، جسٹس خواجہ نسیم اور جسٹس رضا علی خان پر مشتمل فل بنچ میں محی الدین اسلامک یونیورسٹی (پرائیویٹ ٹرسٹ) نیریاں شریف تراڑ کھل سدھنوتی کے وائس چانسلر تعیناتی کیس صاحبزادہ نور العارفین بنام آزاد حکومت اور صاحبزادہ سلطان العارفین بنام آزاد حکومت کیس کی سماعت ہوئی جس میں صاحبزادہ نور العارفین کی طرف سے راجہ سجاد احمد خان ایڈووکیٹ اور صاحبزادہ سلطان العارفین کی طرف سے پاکستان کے نامور وکیل اور سابقہ گورنر پنجاب بیرسٹر لطیف کھوسہ سپریم کورٹ میں پیش ہوئے۔

(جاری ہے)

کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپریم کورٹ نے ریمارکس دیے کہ آپ کے پاس آزاد کشمیر کی عدلیہ میں کیس لڑنے کا اجازت نامہ نہیں ہے اس لیے آپ تحریری طور پر اپنا موقف پیش کر سکتے ہیں۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں