منشیات کی بیخ کنی ،امن و امان کی بہترصورتحال کیلئے پولیس کی کاوشیں قابل ستائش ہیں،مقامی تاجر رہنما

پیر 24 جون 2024 23:28

ننکانہ صاحب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2024ء) منشیات کی بیخ کنی ،جرائم کی موثر روک تھام اور امن و امان کی بہترصورتحال پر ڈی پی او ننکانہ صاحب اور ایس ایچ او تھانہ سید والا کی شبانہ روز کاوشیں قابل ستائش ہیں۔ان خیالات کا اظہار مقامی تاجر رہنماؤں رانا محمد زبیر، حاجی خالد حسین چوغطہ، الطاف ظہیر محسن ،محمد ثاقب ظفر اور دیگر معززین علاقہ نے ایک مشترکہ بیان میں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تھانہ سید والا پولیس کی جانب سے منشیات فروش اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف بلا امتیاز کارروائیوں کی بدولت جرائم میں خاطر خواہ کمی واقع ہو ئی ہے۔ ایس ایچ او تھانہ سید والا انسپکٹر شہباز احمد ڈوگر کی جانب سے قانون کی علمداری اور شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے کی ذاتی دلچسپی کی وجہ سے سید والا اور ارد گرد کے دیہات میں جرائم کی شرح میں نمایاں کمی کے سبب عوام اپنے آپ کو محفوظ سمجھتی ہے اوراسی وجہ سے علاقہ میں پولیس کا مورال بلند ہونے کے ساتھ عوام میں پولیس کے بارے میں مثبت رائے قائم ہوئی ہے۔

ننکانہ صاحب میں شائع ہونے والی مزید خبریں