پولیس تھانہ سٹی شاہکوٹ کی بڑی کارکردگی۔ 56 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ اصل مالکان کے حوالے کر دیا گیا

منگل 25 جون 2024 20:20

ننکانہ صاحب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2024ء) پولیس تھانہ سٹی شاہکوٹ کی بڑی کارروائی ۔ 56 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ اصل مالکان کے حوالے کر دیا گیا۔ ڈی پی او صاعد عزیز کی سربراہی میں تھانہ سٹی شاہکوٹ میں مال مسروقہ اصل مالکان کے حوالے کرنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ حوالگی مال مسروقہ کی تقریب میں ڈکیتی، راہزنی اور چوری سمیت 19 مقدمات میں 56 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا مسروقہ مال جو ملزمان سے برآمد کیا گیا تھا وہ ڈی پی او صاعد عزیز نے اصل مالکان کے حوالے کیا۔

تقریب میں ایس ایچ او تھانہ سٹی شاہکوٹ وقاص انور اور ایس ایچ او تھانہ صدر شاہکوٹ افتخار جوئیہ بھی ہمراہ موجود تھے۔ تھانہ سٹی شاہکوٹ پولیس نے 1 بین الاضلاعی خطرناک ڈکیت گینگ افتخار عرف کھاری کے سرغنہ کو چار ساتھیوں سمیت گرفتار کیا اس کے علاوہ مختلف مقدمات میں ملوث 5 ملزمان کو گرفتار کیا جن کے قبضہ سے مختلف وارداتوں میں چھینا گیا اور چوری شدہ مال مسروقہ برآمد کیا۔

(جاری ہے)

تقریب میں چھینا ہوا اور چوری شدہ مال واپس ملنے پر اصل مالکان نے ننکانہ پولیس کی کاوشوں کو خوب سراہا۔ اس موقع پر اے پی پی سے خصوصی طور پرگفتگو کرتے ہوئے ڈی پی او صاعد عزیز کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی پنجاب کے ویژن کے مطابق ننکانہ پولیس عوامی جان و مال کے تحفط میں دن رات کوشاں ہے۔ لاکھوں روپے مالیت کی ریکوری اصل مالکان کو لوٹانا ننکانہ پولیس کی مثالی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ عوام الناس کو انصاف کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔ ضلعی پولیس کی کارکردگی کو مثالی اور مزید بہتر بنانا اولین ترجیح ہے۔

متعلقہ عنوان :

ننکانہ صاحب میں شائع ہونے والی مزید خبریں