لوک گلوکار عالم لوہار کی برسی 3جولائی کو منائی جائے گی

اتوار 30 جون 2024 12:20

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جون2024ء) معروف لوک گلوکار حاجی محمد عالم لوہار کی برسی 3 جولائی کو منائی جائے گی۔ عالم لوہار یکم مارچ 1928 کو گجرات کے نواحی گائوں اچھ میں پیدا ہوئے۔ ان کے گائے پنجابی گیتوں کی خوشبو ا?ج بھی موجود ہے لیکن جگنی ان کی خاص وجہ شہرت رہی۔ محمد عالم لوہار نے تھیڑ کی دنیا سے اپنی گلوکاری کا ا?غاز کیا اور انہوں نے ہیر وارث کو 36مختلف انداز میں گایا۔

عالم لوہار کو گانے کی صنف ’’جگنی‘‘ کا موجد بھی سمجھا جاتا ہے۔ ان کی خاص پہچان ان کا چمٹا تھا اور انہوں نے چمٹے کو بطور میوزک انسٹرومنٹ استعمال کیا اور دنیا کو ایک نئے ساز سے متعارف کرایا۔ عالم لوہار اپنے مخصوص انداز اور آواز کی بدولت بہت جلد عوام میں مقبول ہو گئے۔

(جاری ہے)

ان کی گائی ہوئی جٴْگنی آج بھی لوک موسیقی کا حصہ ہے۔جٴْگنی اس قدر مشہور ہوئی کہ ان کے بعد آنے والے متعدد فنکاروں نے جگنی کو اپنے اپنے انداز سے پیش کیا لیکن جو کمال عالم لوہار نے اپنی آواز کی بدولت پیدا کیا وہ کسی دوسرے سے ممکن نہ ہو سکا۔

جٴْگنی کے علاوہ عالم لوہار نے کئی اور منفرد نغمے بھی تخلیق کئے جن میں اے دھرتی پنج دریاواں دی، دل والا دکھڑا اور قصّہ سوہنی ماہیوال سمیت دیگر کئی نغمات بہت مقبول ہوئے۔حاجی محمد عالم لوہار 3 جولائی1979 کو شامکے بھٹیاں کے قریب ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہو گئے تھے اور لالہ موسیٰ میں سپردِ خاک کیا گیا۔ عالم لوہار کی برسی کے موقع پر مختلف سماجی و ثقافتی حلقوں کی جانب سے تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا اور ان کی خدمات کے اعتراف میں خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔

ننکانہ صاحب میں شائع ہونے والی مزید خبریں