ملک کے معروف شاعر نثار ناسک کی برسی (کل) 3 جولائی کو منائی جائے گی

منگل 2 جولائی 2024 15:27

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جولائی2024ء) ملک کے معروف شاعر نثار ناسک کی برسی(کل)3جولائی کو منائی جائے گی۔ نثار ناسک 15 فروری 1939ئ کو راولپنڈی میں پیدا ہوئے۔ ان کی وجہ شہرت ملی نغمہ ’’دل دل پاکستان‘‘ بنا جو ایک موسیقار گروپ ’’وائٹل سائنز‘‘ نے گایا تھا۔ پاکستان ٹیلی ویڑن نے اردو ادب میں خدمات کے اعتراف میں انھیں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا ۔

(جاری ہے)

نثار ناسک اردو اور پنجابی میں بھی لکھتے تھے، ان کی دو کتابیں ’’چوتھی سمت آ نکلا‘‘ اور ’’دل دل پاکستان‘‘ شائع ہوئیں، انہیں تمغہ حسن کارکردگی سے بھی نوازا گیا۔ نثار ناسک کچھ عرصہ جزوی طور پر بینائی سے محروم اور ایمنیزیا کے مرض میں مبتلا رہنے کے بعد ڈھوک رتہ (ضلع راولپنڈی) میں 3 جولائی 2019ئ کو وفات پا گئے ، ان کی برسی کے موقع پر علمی و ادبی حلقوں کے زیر اہتمام منعقدہ تقریبات میں ان کی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

ننکانہ صاحب میں شائع ہونے والی مزید خبریں