کمشنر لاہور ڈویژن زید بن مقصود کا محرم الحرام کے پیشگی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے ننکانہ صاحب کی مرکزی امام بارگاہ کا دورہ

جمعرات 4 جولائی 2024 20:25

ننکانہ صاحب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جولائی2024ء) کمشنر لاہور ڈویژن زید بن مقصود نے محرم الحرام کے پیشگی انتظامات میں پیشرفت کا جائزہ لینے کے لیے مرکزی امام بارگاہ ننکانہ صاحب کا دورہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب چوہدری محمد ارشد سمیت دیگر افسران بھی کمشنر لاہور کے ہمراہ تھے ۔

(جاری ہے)

کمشنر لاہور ڈویژن زید بن مقصود نے ڈپٹی کمشنر ننکانہ کے ہمراہ قدیمی جلوس کی گزر گاہوں کا دورہ کیا اور منتظمین و لائسنس ہولڈرز سے ملاقاتیں کی اور منتظمین کو تمام تر انتظامات بروقت مکمل کروانے کی یقین دہانی کروائی۔

اس موقع پر کمشنر لاہور زید بن مقصود نے اے پی پی سے خصوصی طور پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ مجالس / جلوس کے روٹس پر سیکورٹی، پیچ ورک، لائٹنگ کے بروقت انتظامات کیے جا رہے ہیں ، لٹکی تاروں ، صفائی ستھرائی اور دیگر انتظامات کو ترجیحی بنیادوں پر حتمی شکل دی جارہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ضلع میں امن کمیٹی کے تعاون سے محرم الحرام میں اخوت بھائی چارہ کی فضا کو بھی ہر صورت میں برقرار رکھا جائے گا۔\378

متعلقہ عنوان :

ننکانہ صاحب میں شائع ہونے والی مزید خبریں