عید الضحیٰ کے موقع پرمحکمہ سول ڈیفنس کے عملےکی چھٹیاں ختم کردی گئی ہیں،سول ڈیفنس آفیسر

جمعہ 14 جون 2024 21:40

نارووال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جون2024ء) ڈسٹرکٹ سول ڈیفنس آفیسرعاصم ریاض نے کہاہےکہ ڈپٹی کمشنرنارووال کی خصوصی ہدایت پرعیدقربان کے موقع پرمحکمہ سول ڈیفنس کے عملےکی چھٹیاں ختم کردی گئی ہیں ، عیدسیکورٹی پلان کے تحت خصوصی ٹیمیں تشکیل دےکرتمام متعلقہ سٹاف کی ڈیوٹیاں لگادی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

ڈی او سول ڈیفنس نے اس حوالے سے کہاکہ عیدکی چھٹیوں میں سول ڈیفنس کے وارڈنز بم ڈسپوزل سٹاف کے ساتھ ڈیوٹی پر موجود ہوں گے اور عیدالاضحی کی نمازکےموقع پرشہرکی بڑی مساجد، عید گاہوں کے باہرسیکورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔

انہوں نے بتایاکہ عیدکے موقع پربالخصوص بم ڈسپوزل ٹیم کوہائی الرٹ کردیاگیاہے۔اس حوالے سے سول ڈیفنس کے دفترمیں 0542920047 کے نمبرپرکنٹرول روم قائم کردیاگیاہے۔عاصم ریاض واہلہ نے بتایاکہ ان اقدامات کامقصدشہریوں کی جان ومال کے تحفظ کویقینی بناناہے۔

متعلقہ عنوان :

نارووال میں شائع ہونے والی مزید خبریں