شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی کے 237 طلبا و طالبات میں احساس انڈر گریجویٹ اسکالرشپ پروگرام کے تحت اسکالر شپ کے چیک دیئے

Shahbaz Ali Asadi شہباز علی اسدی بدھ 26 جون 2024 17:42

نواب شاه ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 جون 2024ء ) وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر امانت علی جلبانی کی سربراہی میں شہید بے نظیر بھٹو یونیورسٹی کی کامیابیوں کا سفر بدستور جاری ہے۔ وائس چانسلر کی ذاتی کوششوں سے احساس انڈر گریجویٹ اسکالرشپ پروگرام کے تحت 237 مستحق طلباء و طالبات میں اسکالرشپ کے چیک دیئے گئے۔ اسکالر شپ کے عمل کو مزید شفاف بنانے کے لیے وائس چانسلر ڈاکٹر امانت علی جلبانی کی جانب سے شہید بے نظیر بھٹو یونیورسٹی کے ڈاکٹر لیاقت علی زرداری، ڈاکٹر سلمان بشیر، منظور علی سیال، قربان علی فاروقی غلام مصطفی خاصخیلی اور آغا صابر پٹھان پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی گئی۔

اس حوالے سے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر امانت علی جلبانی نے سنڈیکیٹ ہال میں ہونے والے اس پروقار تقریب کے دوران کہا کہ جامعات کا بنیادی کام فکر کے دروازے کھولنا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یونیورسٹیاں آگاہی کے مراکز ہیں جہاں مستقبل کے معماروں کی ذہنی آبیاری جنم لیتی ہے۔ شہید رانی کے نام پر قائم ہونے والی یہ یونیورسٹی غریب والدین کی آخری امید ہے جہاں انتہائی کم فیس اور اسکالر شپس پر معیاری اعلیٰ تعلیم دی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی میں آنے والے طلباء کی اکثریت غریب گھرانوں سے ہے۔ انہوں نے طلباء و طالبات کو آگے بڑھنے کے لئے زیادہ سے بے زیادہ خواب دیکھنے اور اپنے خوابوں کی مستقل تعبیر کے لیے کوشش کرنے کا مشورہ دیا۔

نواب شاہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں