آصف علی زرداری کی اپنے والدین کی قبروں پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی

بدھ 19 جون 2024 13:30

نواب شاہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2024ء) صدر مملکت آصف علی زرداری نے اپنے والدین کی قبروں پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔

(جاری ہے)

صدر مملکت نے اپنی والدہ بیگم بلقیس سلطانہ اور والد مرحوم حاکم علی زرداری کی قبروں پر فاتحہ خوانی کی۔صدر مملکت نے بالو جا قبا قبرستان میں دیگر عزیز و اقارب کی قبروں پہ بھی پھول چڑھائے، مرحومین کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی۔اس موقع پر صدر مملکت کی ہمشیرہ فر یال تالپور بھی ان کے ہمراہ تھیں ۔

نواب شاہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں