اوکاڑہ،مغوی خاتون کو غیرت کے نام پر قتل کیا گیا، ڈی پی او

بدھ 19 جون 2024 18:35

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2024ء) اوکاڑہ میں مغوی خاتون کی لاش بر آمد کرلی گئی، مقتولہ کو غیرت کے نام پر قتل کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او)کے مطابق قصبہ 28 ٹو آر میں اغوا کی گئی خاتون کی لاش مل گئی جبکہ ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ڈی پی او کے مطابق مقتولہ مقصوداں بی بی کو اس کے رشتہ دار نے اغوا کے بعد گلا دبا کر قتل کیا۔ڈی پی او کے مطابق ملزم شہزاد کی نشاندہی پر مقتولہ کی لاش برآمد کی گئی، خاتون کو غیرت کے نام پر قتل کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں