پتوکی خسرہ سے متاثرہ گائوں ٹھٹھ کمیانہ میں پراپرطریقہ سے ادویات کی فراہمی و کاونٹر قائم نہ ہوسکے

اتوار 23 جون 2024 14:45

پتوکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2024ء) پتوکی خسرہ سے متاثرہ گائوں ٹھٹھ کمیانہ میں پراپرطریقہ سے ادویات کی فراہمی و کاونٹر قائم نہ ہوسکے محکمہ ہیلتھ قصور افسران اپنی غفلت چھپانے کیلئے نئی نئی رنگ بازیوں میںمصروف متاثرہ گاوں کے لوگوں کا وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف سے پتوکی دورہ کرنے کا مطالبہ ۔

(جاری ہے)

محکمہ ہیلتھ قصور کے سی ای اواور انکی ٹیم پتوکی نے متاثرہ گائوں کے لوگوں سے نئی نئی چالیں کھیلنا شوع کردیں پتوکی نواح سرائے مغل گائوں ٹھٹھ کمیانہ میں خسرہ کی وباء پر قابونہ پایا جاسکا میڈیا پر خبر نشر ہوتے ہی ٹھٹھ کمیانہ میںادویات کے نام پرکاوئنٹر قائم کردئے جاتے ہیںفوٹو سیشن کے بعد کاونٹر ختم کردئے جاتے ہیں جو کہ محکمہ ہیلتھ قصور کے سی ای او اور انکی پتوکی ٹیموں کی غفلت کا منہ بولتا ثبوت ہے سی ای او ہیلتھ قصور کے ماتحت ہیلتھ ٹیمیں کام کرنے کے لئے راضی نہیں ہیں ایک ماہ سے زائد وقت گزر گیا اور علاقہ میںمتعدد بچوں کی اموات ہوچکی ہیں مگر سی ای او ہیلتھ قصور دفتر میں بیٹھ کر سب اچھا کی رپورٹ کرنے میں مصروف ہے گزشتہ روز ہسپتال پتوکی میں زیر علاج جن بچوں کے سیمپل لئے گئے تھے انکی فائنل رپورٹ میڈیا کو شئیر نہ کی جاسکی ہیلتھ افسران نے 72گھنٹوں میں رپورٹ آنے کا کہا تھا مگر اب کئی 72گھنٹے گزر چکے رپورٹ سامنے نہ آسکیں سی ای او ہیلتھ قصور نے اپنی نااہلی چھپانے کیلئے میڈیا سے رپورٹ چھپارکھی ہیں وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نوٹس لیں اور سی ای او ہیلتھ قصور کو معطل کرکے کسی نئے ایماندار آفسر کو قصور میں بطور سی ای او تعینات کریں اور وزیر اعلی مریم نواز شریف پتوکی شہر اور ٹھٹھ کمیانہ کا دورہ کریں تاکہ مسائل حل ہوسکیں ۔

پتوکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں