پتوکی گیس سلنڈر دھماکہ کا زخمی دم توڑ گیامرحوم کی پتوکی میںنماز جنازہ ادا کردی گئی

اتوار 23 جون 2024 14:15

پتوکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2024ء) پتوکی گیس سلنڈر دھماکہ کا زخمی دم توڑ گیامرحوم کی پتوکی میںنماز جنازہ ادا کردی گئی ۔

(جاری ہے)

تھانہ سٹی پتوکی کے علاقہ قصور اڈہ میں گیس ری فلنگ کے دوران دوکان مالک غفور عرف غفورا سمیت چار افراد زخمی ہوئے تھے جن میں سے سیریس حالت میں محمد ندیم نامی شخص کو ڈاکٹروں نے لاہور جناح ہسپتال ریفر کیا تھا ندیم نامی شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے لاہور جناح ہسپتال میں دم توڑ گیا مرحوم کی نماز جنازہ پتوکی آبائی علاقہ میںا دا کردی گئی ۔

پتوکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں