پتوکی، آئی جی کے علاقہ میں چوری کی واردات ،ریلوے ،تھانہ سٹی پولیس کا حدود ماننے سے انکار ،ایک ماہ گزر گیا مقدمہ درج نہ ہوسکا

بدھ 26 جون 2024 12:08

پتوکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جون2024ء) آئی جی پنجاب کے علاقہ میں چوری کی واردات ،ریلوے ،تھانہ سٹی پولیس کا حدود ماننے سے انکار ایک ماہ گزر گیا مقدمہ درج نہ ہوسکاآئی جی پنجاب، وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نوٹس لیں ۔

(جاری ہے)

تحصیل پتوکی کے علاقہ ساہجوال چک نمبر14کے رہائشی لطیف شاکر نے تھانہ سٹی پتوکی میں درخواست دی کہ میرا بیٹا فیضان لطیف یکم جولائی کو ٹرین سے اتر کر ریلوے اسٹیشن سے باہر نکلا اور دیکھا تو جیب سے موبائل فون غائب تھا جسکی بابت مقدمہ اندراج کیلئے تھانہ سٹی پتوکی پولیس اسٹیشن میں درخواست دی گئی پولیس نے اپنی حدود ماننے سے انکار کرتے ہوئے درخواست رفع دفع کردی اور ریلوے پولیس سے رجوع کرنے کا کہ دیا جب سائل ریلوے پولیس چوکی پتوکی پہنچا تو ریلوے پولیس نے بھی اپنی حدود ماننے سے انکار کردیا ریلوے پولیس کا کہنا ہے کہ ہماری چوکی بھی تھانہ سٹی پتوکی کی حدود میں ہے اور جو واقع ہوا ہے یہ بھی تھانہ سٹی کی حدود کا ہے سائل ایک ماہ سے دھکے کھارہا ہے مگر ریلوے پولیس اور تھانہ سٹی پتوکی پولیس اپنی حدود ماننے سے انکاری ہیںچوری کی واردات کا واقع آئی پنجاب کی حدود میں پیش آیا متاثرہ شہری نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف اور آئی جی پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ واقع کی از خود انکوائری کی جائے اور ذمہ داروں کا تعین کرکے محکمہ کاروائی عمل میں لائی جائے اور سائل کے ساتھ ہونے والی والی واردات کا مقدمہ درج کرکے ٹریس کی جائے اور مال مسروقہ برآمد کروایا جائے۔

پتوکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں