پتوکی،یونیورسٹی طالبہ اغوا ،مقدمہ درج کرلیا گیا

جمعہ 28 جون 2024 19:55

پتوکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2024ء) یونیورسٹی کی طالبہ اغوا ،مقدمہ درج کرلیا گیا۔تھانہ صدر پتوکی علاقہ ٹبی چک نمبر20کے رہائشی عبدالعزیز نے تھانہ صدر پتوکی پولیس کو بتایا کہ میری 20سالہ بیٹی سعدیہ عزیز گھر سے اوکاڑہ یونیورسٹی کیلئے گئی جویونیورسٹی سے چھٹی کے بعد گھر نہ پہنچی ہے جسے نامعلوم ملزمان نے راستہ سے اغوا کرلیا اور فرار ہوگئے ہیں تاحال کوئی سراغ نہ مل سکا ہے تھانہ سدر پتوکی پولیس نے مغویہ کے والد عبدالعزیز کی تحریری درخواست پر نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا مقدمہ کی تفتیشی آفیسر حافظہ نفیسہ نے واقع کی تفتیش کا آغاز کردیا ۔

متعلقہ عنوان :

پتوکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں