بھاری بجلی بلوںپر پتوکی کے شہری سراپا احتجاج،وزیراعظم سے نوٹس لینے کا مطالبہ

پیر 1 جولائی 2024 15:12

پتوکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جولائی2024ء) بھاری بجلی بلوںپر پتوکی کے شہری سراپا احتجاج وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف سے فوری طور پر نوٹس لینے کا مطالبہ ۔

(جاری ہے)

لیسکو لاہور ڈویژن کی تحصیل پتوکی میں غریب عوام پر بھاری بجلی بلوں کا پہاڑ گرا دیا گیا عوام بھاری بجلی بل دیکھ کر چکرا کر رہ گئے پتوکی کے شہریوں نوید بھٹی ،احمد شیخ سمیت دیگر کولیسکو کی جانب سے بجلی کے 251یونٹ استعمال کرنے پر 10655روپے کا بجلی بھیج دیا گیا دیگر شہری بھی بھاری بلوں کی وجہ سے شہری سراپا احتجاج شہریوں نے وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف سے فوری طور پر نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے بجلی بلوں میں کمی کا مطالبہ کیا ہے گھریلو صارفین کو فی یونٹ 5روپے مقرر کیا جائے تاکہ غریب عوام اپنے گھر کا چولہا جلا سکیں ۔

پتوکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں