الیکشن ٹریبونل کا انتخابی نتائج کے خلاف دائر درخواستوں میں فریقین کی حاضری یقینی بنانے کے لئے اشتہار دینے کا حکم

عدالت نے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے 71 سے تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار محمود جان کے کیس میں الیکشن کمیشن سے آئندہ سماعت تک جواب طلب کرلیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 24 جون 2024 14:09

الیکشن ٹریبونل کا انتخابی نتائج کے خلاف دائر درخواستوں میں فریقین کی حاضری یقینی بنانے کے لئے اشتہار دینے کا حکم
پشاور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔24 جون۔2024 ) الیکشن ٹریبونل نے انتخابی نتائج کے خلاف دائر درخواستوں میں فریقین کی حاضری یقینی بنانے کے لئے اشتہار دینے کے احکامات جاری کردیے ہیں. پشاور الیکشن ٹریبونل میں انتخابی نتائج کے خلاف الیکشن ٹریبونل میں دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی، سماعت الیکشن ٹریبونل کے جج جسٹس شکیل احمد نے کی دوران سماعت الیکشن ٹریبونل نے فریقین کی حاضری یقینی بنانے کے لئے اشتہار دینے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ اشتہار دیا جائے تاکہ تمام فریقین کی حاضری یقینی بنائے جائے.

(جاری ہے)

عدالت نے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے 71 سے تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار محمود جان کے کیس میں الیکشن کمیشن سے آئندہ سماعت تک جواب طلب کرلیا دوسری جانب لاہور ہائی کورٹ میں الیکشن ٹریبونل نے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے لاہور سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے128 کا مکمل ریکارڈ29جون کو طلب کررکھا ہے. لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس انوار حسین نے بطور الیکشن ٹریبونل 21جون کو بیرسٹرسلمان اکرم راجہ کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے اوریجنل فارم 45، فارم 46 اور فارم 47 اور بیان حلفی آئندہ سماعت پر طلب کیئے تھے.

عدالت نے الیکشن کمیشن کو آئندہ سماعت پر اوریجنل ریکارڈ بھی جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 29جون تک ملتوی کر دی تھی واضح رہے کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے128 میں استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چوہدری مسلم لیگ نون کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ میں تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار سلمان اکرم راجہ کو شکست دی تھی عون چوہدری ایک لاکھ 72 ہزار سے زائد ووٹ لے کر کامیاب ہوئے تھے جبکہ ان کے مدمقابل آزاد امیدوار سلمان اکرم راجہ ایک لاکھ 59 ہزار سے زائد ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے تھے.

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں