خیبرپختونخوا میں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم (آج)سے شروع ہوگی

روزہ انسدادِ پولیو مہم یکم تا 5 جولائی جاری رہے گی، پولیو ٹیموں کی حفاظت کے لئے تقریباً 15 ہزار سکیورٹی اہلکار تعینات ہوں گے

اتوار 30 جون 2024 20:30

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جون2024ء) خیبرپختونخوا میں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم (آج)پیرسے شروع ہوگی ،جوپانچ جولائی تک جاری رہے گی۔ اس دوران ٹیموں کی سکیورٹی کے لیے 15 ہزار اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ مہم کے تحت مجموعی طور پر 12 لاکھ 99 ہزار بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

حکام کے مطابق 5 روزہ انسدادِ پولیو مہم یکم تا 5 جولائی جاری رہے گی، جس کے تحت صوبے کے 6 مکمل اضلاع صوابی ،سوات، ٹانک ، شمالی وزیرستان ، جنوبی وزیرستان لوئر اور جنوبی وزیرستان اپر میں انسداد پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

مہم میں ڈی آئی خان کی 22 یونین کونسلز، پشاور کی 3 جب کہ کرم، بنوں اور لکی مروت کی ایک ایک یو سی شامل ہیں۔ مہم کے تحت مجموعی طور پر 12 لاکھ 99 ہزار بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ اس مقصد کیلئے 9,921 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جن کی حفاظت کے لئے تقریباً 15 ہزار سکیورٹی اہلکار تعینات ہوں گے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں