ظ*گرڈ سٹیشن سے بجلی بحال کرنے کا معاملہ،تھانہ رحمان بابا میں ایف آئی آر درج

rایف آئی آر میں متعلقہ ایم پی اے کے اسسٹنٹ جمیل کو نامزد کیا گیا ،پیسکو کی درخواست پر ایف آئی آر میں 5 دفعات شامل کی گئی ہیں ، مختلف علاقوں کی بجلی بحال کرانے سے 30 ہزار یونٹ خرچ ہوئے

بدھ 19 جون 2024 14:40

ٖپشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جون2024ء) خیبرپختونخواہ کے رکن اسمبلی فضل الٰہی کی جانب سے گرڈ سٹیشن سے بجلی بحال کرنے کے معاملے پر تھانہ رحمان بابا میں ایف آئی آر درج کرلی گئی، ایف آئی آر میں متعلقہ ایم پی اے کے اسسٹنٹ جمیل کو نامزد کیا گیا ،پیسکو کی درخواست پر ایف آئی آر میں 5 دفعات شامل کی گئی ہیں ، مختلف علاقوں کی بجلی بحال کرانے سے 30 ہزار یونٹ خرچ ہوئے، خرچ کئے جانے والے یونٹس کی قیمت 13 لاکھ 20 ہزار روپے بنتی ہے جبکہ پولیس کے مطابق ایم پی اے فضل الہٰی کو ایف آئی آر میں نامزد نہیں کیا گیا۔

(جاری ہے)

ایف آئی آر کے متن میں گرڈ سٹیشن میں ایم پی اے فضل الٰہی کی ویڈیو سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔ پشاور میں احتجاج اور جبری بجلی بحال کرانے والے پی ٹی آئی کے رکنِ صوبائی اسمبلی کے گرڈ اسٹیشن سے جانے کے بعد بجلی دوبارہ بند کر دی گئی۔خیال رہے کہ سنی اتحاد کونسل کے رہنما اور رکن خیبر پختونخوا ہ اسمبلی فضل الٰہی ایک بار پھر رحمان باباگریڈاسٹیشن میں گھس کر زبردستی بجلی آن کردی تھی۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں