ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 کا کمانڈ اینڈ کنٹرول سمیت مختلف ریسکیو سٹیشنوں کا دورہ

جمعہ 21 جون 2024 23:26

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2024ء) ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 خیبرپختونخوا ڈاکٹر محمد آیاز خان نے عید کے دنوں میں ریسکیو 1122 ڈیرہ اسماعیل خان کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سمیت مختلف ریسکیو سٹیشنوں کا دورہ کیا۔ ریسکیو 1122 ڈیرہ اسماعیل خان کے مطابق ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجنیئر فصیح اللہ اور ایمرجنسی آفیسر نعمان اللہ مروت نے ان کا استقبال کیا۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 ڈاکٹر محمد آیاز خان کے ہمراہ ریجنل ڈائریکٹر آپریشن ساؤتھ عمران خان یوسفزئی اور ان کے پرسنل سٹاف و ایڈمن آفیسر وسیم اورکزئی بھی موجود تھے۔ڈی ای او کی نگرانی میں ریسکیورز نے انہیں پھولوں کے گلدستے پیش کیے اور چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 ڈاکٹر محمد آیاز خان نے تمام اہلکاروں سے ملاقات کی اور نقد انعام سے بھی نوازا۔انہوں نے بہترین کارکردگی پیش کرنے والے اہلکاروں میں توصیفی سرٹیفکیٹ بھی تقسیم کیے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں