وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سے یو این ایچ سی آرکی نمائندہ برائے پاکستا ن فیلیپاکیڈلر کی سربراہی میں وفد کی ملاقات
ملاقات میں خیبرپختونخوا میں مقیم مہاجرین کے مسائل کے حل اور انہیں بہتر سہولیات کی فراہمی کیلئے باہمی اشتراک کو مزید مربوط بنانے پر اتفاق
پیر 24 جون 2024 21:30
(جاری ہے)
صوبائی حکومت نے پختون روایات کے مطابق رضا کارانہ طور پر واپس جانے والے ان غیر ملکیوں کو ہر قسم کی سہولیات فراہم کی ہیں ۔
رضاکاروانہ واپسی کے اس عمل میں ایک بھی شکایت موصول نہیں ہوئی ۔ علی امین گنڈا پور نے کہاکہ بغیر قانونی دستاویزات کے پاکستان میں مقیم غیر ملکیوں کی اپنے ممالک واپسی حکومت پاکستان کا فیصلہ ہے جس پر عمل درآمد ہو گا، قانونی دستاویزات رکھنے والے غیر ملکیوں کے یہاں قیام سے کو ئی مسئلہ نہیں ہے ۔ اُنہوںنے مزید کہاکہ خیبرپختونخوا میں مقیم مہاجرین کو بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے یو این ایچ سی آر اور صوبائی حکومت کے درمیان بہتر اشتراک کار کی ضرورت ہے جبکہ صوبائی حکومت اس سلسلے میں یو این ایچ سی آر کوہر ممکن تعاون فراہم کرنے کیلئے تیار ہے ۔ اُنہوںنے کہاکہ خیبرپختونخوا حکومت اس حوالے سے نہ صرف انتظامی تعاون بلکہ وسائل بھی فراہم کرے گی ۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں مقیم افغان نوجوانوں کو فنی تربیت دے کر انہیں اپنے پائوں پر کھڑا کیا جا سکتا ہے اگر یو این ایچ سی آر اس سلسلے میں کوئی پروگرام شروع کرنا چاہے تو صوبائی حکومت افغان نوجوانوں کو اپنے تکنیکی اداروں میں تربیت فراہم کرے گی ۔ صوبائی حکومت کے صحت کارڈ کے طرز پر اگر یو این ایچ سی آر افغان مہاجرین کیلئے ہیلتھ کارڈ کا اجراء کرے تو تب بھی صوبائی حکومت اپنے ہسپتالوں میں ان کیلئے علاج معالجے کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے تیار ہے ۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ مہاجرین کے کیمپوں میں بجلی کے مسائل کو حل کرنے کیلئے شمسی توانائی بہترین ذریعہ ہے ، صوبائی حکومت اس سلسلے میں بھی یو این ایچ سی آر کے ساتھ تعاون کیلئے تیار ہے ۔ وزیراعلیٰ نے اپنی گفتگو میں کہاکہ خیبرپختونخوا حکومت ضم اضلاع کے بے گھر افراد کی دوبارہ آبادکاری کیلئے بھی اقدامات کر رہی ہے ۔ ان لوگوں کی جلد سے جلد آبادکاری کیلئے صوبائی حکومت کو یو این ایچ سی آرسمیت دیگر ڈونر اداروں کا بھی تعاون درکار ہے ۔ وفد نے طویل عرصے تک افغان مہاجرین کی مہمان نوازی پر پاکستان خصوصاً خیبرپختونخوا حکومت کا شکریہ ادا کیا اور کہاکہ غیر ملکیوں کی اپنے ممالک رضاکارانہ واپسی کے عمل میں خیبرپختونخوا حکومت کا تعاون قابل ستائش ہے ۔ خیبرپختونخوا میں مقیم مہاجرین کے مسائل کے پائیدار حل اور انہیں بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے صوبائی حکومت کے ساتھ اشتراک کار کو مزید مربوط اور مضبوط بنایا جائے گا۔متعلقہ عنوان :
پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
خیبرمیڈیکل یونیورسٹی کی بی ایس نرسنگ،الائیڈ ہیلتھ سائنسزکے سمسٹرپروگراموں کے لئے نئی امتحانی پالیسی ..
سوات، نجی سکول بس کھائی میں گرنے سے ایک بچہ جاں بحق، 30 زخمی
پشاور، جمرودمیں جرگہ مشران کی کوششوں سے دشمنی دوستی میں بدل گئی
محرم الحرام میں دس دن بازار بند رہنے کی خبریں من گھڑت ہیں، کمشنر پشاور ڈویژن
صوابی میں ڈی آرسی ممبرقتل
دہشتگردی سب کا مسئلہ ہے، جنگ کے مقاصد میں کنفیوژن کا فائدہ دشمن کو ہوگا،بیرسٹرسیف
پی ٹی آئی میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں ہے،بیرسٹر سیف
ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرمردان کا بی ایچ یووٹائپ ڈ ی ہسپتال کادورہ،مریضوں کوطبی سہولیات دینے کی ہدایت
پشاور، تھانہ پہاڑی پورہ پولیس کی ناکہ بندی ،قتل میں ملوث 4 ملزمان گرفتار
صوبائی کابینہ نے ڈی آئی خان کے سب ڈویژن کلاچی میں پولیس کے لئے 565 آسامیوں کی تخلیق کی منظوری دے دی
پشاور تھانہ حیات آباد پولیس کی کارروائی، منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام، 3 ملزمان گرفتار
پشاور میں بجلی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ کم نہ ہوسکا
پشاور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
رائے حسن نوازچیئرمین قائمہ کمیٹی برائے ریلوے منتخب
-
صحافیوں کے ساتھ بہت مضبوط تعلق ہے، ان کے حقوق کا استحصال نہیں ہونے دیں گے، وزیراطلاعات
-
دہشتگردی کیخلاف خیبرپختونخوا کے عوام نے سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں، وزیراعظم
-
ایف بی آر میں اصلاحات اور محصولات کے حوالے سے ہفتہ وار جائزہ اجلاس کی صدارت خود کروں گا، وزیراعظم
-
پنجاب حکومت کے اقدامات سے مہنگائی میں نمایاںکمی ہو ئی ، ایوان میں حزب اختلاف کا رویہ افسوسناک ہے،وزیراطلاعات پنجاب کی پریس کانفرنس
-
کراچی چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد( کل) ہوگا
-
ای او بی آئی کے تمام دفاتر ہفتہ کو کھلے رہیں گے ۔ چیئرمین کا فیصلہ
-
قومی اسمبلی نے 18ہزار877 ارب روپے کے وفاقی بجٹ کی منظوری دیدی
-
حکومت نوجوانوں کی بہتری کیلئے اقدامات کر رہی ہے، پالیسی سازی میں نوجوانوں کی شمولیت یقینی بنانے کیلئے وزیراعظم یوتھ کونسل تشکیل دی جا رہی ہے، رانا مشہود احمد خان
-
اراکین قومی اسمبلی کی تنخواہوں اور مراعات سے متعلق ترمیم کثرت رائے سے منظور
-
دبئی جانے والی پی آئی اے کی پرواز بڑے حادثے سے بچ گئی،145مسافر محفوظ رہے
-
سپریم کورٹ نے توہین عدالت کیس میں سینیٹر فیصل واوڈا اور مصطفیٰ کمال کی غیر مشروط معافی قبول کر لی ، توہین عدالت کا نوٹس واپس ، ٹی وی چینلز کو شوکاز نوٹس جاری