پشاور ، لاکھوں روپے مالیت کا نان کسٹم کپڑا سمگل کرنے کی کوشش ناکام

پیر 24 جون 2024 22:10

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2024ء) پشاور افسران بالا کی خصوصی ہدایت پر ضلع بھر میں نان کسٹم پیڈ اشیاء کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، ایس ایچ او تھانہ حیات آباد فواد خان نے کارروائی کرتے ہوئے نان کسٹم پیڈ کپڑا کے سمگلنگ کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے نان کسٹم پیڈ کپڑا برآمد کرلیا ، برآمد ہونے والے نان کسٹم پیڈ کپڑے کی مالیت لاکھوں روپے بتائی جارہی ہے، جسے قانونی چارہ جوئی اور کسٹم ڈیوٹی ادائیگی کی غرض سے کسٹم حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او تھانہ حیات آباد فواد خان نے فوری کارروائی کرتے ہوئے نان کسٹم پیڈ اشیاء کی سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی، برآمد ہونے والا کپڑا کسٹم حکام کے حوالے کرکے کسٹم ہائوس منتقل کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں