فوڈ سیفٹی ٹیم کی رات گئے ڈی آئی خان میں ناکہ بندی تین ہزارلیٹرز ملاوٹ شدہ دودھ تلف، بھاری جرمانے عائد،ترجمان فوڈ اتھارٹی

منگل 25 جون 2024 04:35

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2024ء) خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی نے ڈیرہ اسماعیل خان میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے رات گئے قریشی موڑ پر ناکہ بندی کی اور پنجاب سمیت دیگر اضلاع سے آنے والے دودھ ٹینکرز کے معائنے کئے۔

(جاری ہے)

ترجمان فوڈ اتھارٹی نے تفصیلات جاری کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ روز ڈی آئی خان میں انسپکشن کے دوران دودھ سپلائی کرنے والی گاڑیوں سے نمونے لے کر جدید موبائل فوڈ ٹیسٹنگ لیب میں ٹیسٹ کیے گئے۔

اس دوران دو گاڑیوں سی 3 ہزار لیٹرز سے زائد ملاوٹ شدہ غیر معیاری دودھ موقع پر تلف کر دیا گیا اورمالکان پر بھاری جرمانے بھی عائد کئے گئے۔ڈائریکٹر جنرل فوڈ سیفٹی اتھارٹی واصف سعید نے خوارک سپلائی کرنے والی گاڑیوں کی چیکنگ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ غیر معیاری خوراک کی سپلائی کرنے والوں کیخلاف سخت تادیبی کاروائی عمل لائی جائے اور کسی کیساتھ کوئی نرمی نہ برتی جائے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں