پشاور،ماحولیاتی آلودگی میں اضافے کا باعث بننے والے 8 غیر قانونی کرش پلانٹس سیل

منگل 25 جون 2024 13:29

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2024ء) ضلعی انتظامیہ پشاور نے محکمہ انڈسٹری اور محکمہ ماحولیات حکام کے ہمراہ بہادر کلے میں کرش پلانٹس کا معائنہ کیا اور ماحولیاتی آلودگی میں اضافے کا باعث بننے والے 8 غیر قانونی کرش پلانٹس سیل کر دیئے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر پشاور آفاق وزیر کے مطابق سیل شدہ کرش پلانٹس کی وجہ سے ماحولیاتی آلودگی میں اضافہ ہو رہا تھا اور متعلقہ محکموں کی ایس او پیز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بغیر رجسٹریشن کے ان پلانٹس کو چلایا جا رہا تھا جس پر افسران نے کارروائی کرتے ہوئے 8 غیر قانونی کرش پلانٹس کو سیل کر دیا ۔ ڈپٹی کمشنر پشاور نے کہا کہ کرش پلانٹس مالکان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں