پی ٹی آئی قبائل امن جرگہ کے بعد وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا اعلان

منگل 25 جون 2024 22:00

’پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جون2024ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ پی ٹی آئی قبائل امن جرگہ کے بعد وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا اعلان کیا ہے۔ آل پارٹیز کانفرنس میں تمام سیاسی جماعتوں کو مدعو کیا جائیگا۔ مذکورہ کانفرنس کی تاریخ اور وقت کا تعین جلد کیا جائیگا۔

(جاری ہے)

اس کانفرس کا مقصد تمام سیاسی جماعتوں کو موجودہ صورتحال سے آگاہ کرنا اور اعتماد میں لینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے زیر انتظام قبائل امن جرگہ کل بروز بدھ منعقد ہوگا۔ قبائلی جرگہ رنگ روڈ حیات آباد ٹول پلازہ کے قریب 3 بجے منعقد ہوگا۔ جرگے میں قبائلی مشران سمیت پی ٹی آئی کے مرکزی و صوبائی قائدین شرکت کریں گے، جرگے میں قبائلی آضلاع میں امن امان اور عزم استحکام کے حوالے سے سیر حاصل گفتگو کی جائیگی۔ جرگے میں قرارداد پاس کی جائیں گی جنہیں بعدازاں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کو پیش کیا جائیگا، یہ قرارداد پارلیمنٹ اور خیبر پختونخوا اسمبلی میں بھی پیش کی جائیں گی۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں