مشیر برائے کھیل اور امور نوجوان سید فخر جہان نے ا رباب نیاز سٹیڈیم پشاور کا دورہ

بدھ 26 جون 2024 23:34

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جون2024ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے کھیل اور امور نوجوان سید فخر جہان نے ا رباب نیاز سٹیڈیم پشاور کا دورہ کیا اور وہاں پر جاری تعمیراتی کام کا تفصیلی معائنہ کیا۔چیف انجینئر سی اینڈ ڈبلیو،ڈائریکٹر جنرل سپورٹس،ڈائریکٹر ورکس سپورٹس اور تعمیراتی کام کے ٹھیکدار بھی اس موقع پر موجود تھے۔

(جاری ہے)

مشیر کھیل نے اسٹیڈیم کے مختلف حصوں میں تزین وآرائش اور دیگر تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا اور زیر تعمیر کام کی جلد از جلد تکمیل کیلئے متعلقہ حکام کو احکامات جاری کیے۔اس موقع پر مشیر کھیل نے کہا کہ صوبے کے اس اہم سٹیڈیم کے تعمیراتی کام میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور کام کے معیار پر بھی کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

انھوں نے کہا کہ سٹیڈیم کے تعمیراتی کام میں تیزی لائی جائے تاکہ اسے انٹرنیشنل کرکٹ اور مختلف لیگز میچز کیلئے جلد از جلد تیار کیا جاسکے۔انھوں نے کہا کہ حکومت کی یہ کوشش ہے کہ ہر حالت میں صوبے کے اس اہم گراؤنڈ کو عالمی معیار اور سہولیات کے مطابق جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ یہاں پر انٹر نیشنل کرکٹ کے مقابلوں کا انعقاد عنقریب ممکن ہوسکے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں