پشاور ،بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے شہری عاجز آگئے

بدھ 26 جون 2024 23:34

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جون2024ء) صوبائی دارلحکومت پشاور میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے شہری عاجز آگئے ۔ شہرمیں 12 اور مضافات میں 16 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔پشاور میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ میں کمی نہ آسکی ۔

(جاری ہے)

بجلی لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنادی ۔شہر میں بجلی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ12 اور نواحی علاقوں میں 16 گھنٹے تک پہنچ گیا ۔شہریوںکا کہنا ہے کہ بجلی روز بروز مہنگی ہو رہی ہے ۔انہوں نے بجلی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ کم کرنے کا مطالبہ کیا۔ بجلی لوڈشیڈنگ کے خلاف سڑکوں پر نکلیں گے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں