ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل پشاور نے کاروائیوں کے دوران غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 4 ملزمان گرفتار کر لئے

بدھ 26 جون 2024 23:34

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جون2024ء) ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل پشاور نے کاروائیوں کے دوران غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 4 ملزمان گرفتار کر لئے ۔ ملزمان سے ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد ہوئی ہے۔ایف آئی اے حکام کے مطابق پشاور میں کاروائیوں کے دوران غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 4 ملزمان گرفتار کئے گئے ۔

(جاری ہے)

گرفتار ملزمان میں عباد، شفیع اللہ، کریم اور فرہاد شامل ہیں ۔ملزمان بغیر لائسنس کرنسی ایکسچینج کا کاروبار کر رہے تھے ۔ملز مان سے 382600 افغانی اور 11 لاکھ 65 ہزار پاکستانی روپے برآمد ہوئے ہیں ۔ ملزمان سے غیر قانونی کرنسی ایکسچینج سے متعلق شواہد بھی برآمدہوئے ہیں ۔ ملزمان برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کر سکے ۔ ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ۔دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں