خیبر پختونخوا اسمبلی کی خالی نشست پی کے 22 باجوڑ پر ضمنی انتخاب 11 جولائی کو ہو گا،12 امیدواروں کے مابین مقابلہ

بدھ 26 جون 2024 23:34

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جون2024ء) خیبر پختونخوا اسمبلی کی خالی نشست پی کے 22 باجوڑ پر ضمنی انتخاب 11 جولائی کو ہو گا ۔ ضمنی انتخاب میں 12 امیدواروں کے مابین مقابلہ ہو گا ۔ انتخاب کے لئے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔الیکشن کمیشن خیبر پختونخوا کے مطابق صوبائی اسمبلی کی نشست پی کے 22 باجوڑ پر ضمنی الیکشن 11 جولائی کو ہو گا ۔

ضمنی انتخاب میں 12 امیدواروں کے مابین مقابلہ ہو گا ۔ انتخاب کے لئے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں ۔الیکشن کمشنر خیبر پختونخوا شمشاد خان کی زیر صدارت ضمنی الیکشن کی تیاریوں سے متعلق اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس میں ضمنی الیکشن سے متعلق الیکشن کمشنر کو بریفنگ دی گئی ۔ ضمنی الیکشن میں 7 آزاد امیدوار حصہ لے رہے ہیں ۔سنی اتحاد کونسل کے راحت اللہ ، ایم کیو ایم کے صدام حسین ، جماعت اسلامی کے عابد خان انتخاب لڑ رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

پی پی پی پارلیمینٹیرین سے عبداللہ، اے این پی کے محمد نثا ر بھی الیکشن لڑ رہے ہیں ۔ ڈی آر اور، ڈی ایم او کی تربیت پہلے ہی مکمل ہوچکی ہے ۔پولنگ سٹاف کی تربیت یکم جولائی سے 7 جوالائی تک مکمل کی جائے گی ۔ مجموعی طور پر 1 لاکھ 79 ہزار سے زائد وووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے ۔مرد ووٹرز کی تعداد 99 ہزار 38 جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 79 ہزار 9سو 72 ہیں۔

صوبائی الیکشن کمشنر خیبر پختونخوا کے دفتر میں کنٹرول روم قائم کرکے شکایات کا ازالہ کیا جائے گا۔انتخابی مہم کی سختی سے مانیٹرنگ بھی کی جارہی ہے ۔ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر چیئر مین سب ڈویڑن نواگئی خلیل الرحمان کو وارننگ جاری ہے ۔پولنگ عمل کو پر امن اور شفاف بنانے کے لئے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں