پشاور،محکمہ ایکسائز نے 29 کروڑ مالیت کی منشیات تلف کردیں

بدھ 26 جون 2024 23:34

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جون2024ء) محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے 29 کروڑ روپے مالیت کی منشیات تلف کردیں۔ اس سلسلے میں گزشتہ روز تھانہ ایکسائز پشاور میں آگاہی واک کا اہتمام بھی کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر جوڈیشنل مجسٹریٹ فہیم احمد‘ ایکسائز نارکوٹکس کنٹرول ونگ کے ای ٹی او آپریشنز ڈاکٹر ماجد خان، سرکل آفیسر ناصر اقبال خان، ایس ایچ او تھانہ ایکسائز پشاور انسپکٹر محمد ریاض، تھانہ ایکسائز خیبر کے ایڈیشنل ایس ایچ او ڈاکٹر اذلان اسلم کی نگرانی میں منشیات کو نذر آتش کیا گیا۔

ایکسائز نارکوٹکس کنٹرول ونگ کے ای ٹی او آپریشنز ڈاکٹر ماجد خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ منشیات کا کل حجم 1 ہزار 141 کلو گرام تھا جبکہ منشیات میں 935 کلو گرام چرس اور 66 کلو گرام افیون تھا۔اسی طرح 121 کلو گرام ہیروئن‘ 19 کلو گرام آئس اور شراب کی 4 بوتلیں بھی تلف کردی گئیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ نذر آتش کی جانیوالی منشیات صرف ضلع پشاور میں پکڑی گئی تھیں۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں