ًپشاورہائیکورٹ،پی ٹی آئی رہنما شاندانہ گلزارکو ایف آئی اے سے جاری نوٹس غیرقانونی قرار

جمعرات 27 جون 2024 21:54

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جون2024ء) پشاور ہائیکورٹ میںپی ٹی آئی رہنما شاندانہ گلزار کی ایف آئی اے لاہور نوٹس کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کے دوران عدالت نے شاندانہ گلزار کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیاعدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے ایف آئی اے نوٹس کو غیرقانونی قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

شاندانہ گلزار کو پریس کانفرنس پر ایف آئی اے لاھور نے نوٹس جاری کیا تھاشاندانہ گلزار پر وزیراعلی پنجاب مریم نواز کیخلاف پریس کانفرنس اور سوشل میڈیا پر پوسٹ شیئر کرنے کا الزام تھا عدالت نے 6 جون کو درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں