سوات، نجی سکول بس کھائی میں گرنے سے ایک بچہ جاں بحق، 30 زخمی

جمعہ 28 جون 2024 16:53

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جون2024ء) سوات کے علاقے خوازہ خیلہ میں آسالہ کے مقام پر نجی سکول کی بس گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں ایک بچہ جاں بحق اور 30 زخمی ہوگئے۔ ریسکیو 1122 سوات کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور زخمی بچوں اور نعش کو ہسپتال منتقل کیا ۔

(جاری ہے)

حادثے میں جان ہونے والے بچے کی شناخت عبداللہ کے نام سے ہوئی ہے جبکہ زخمیوں میں یسرا ،لائبہ ، یحیٰ خان عمران ،حماقط ، شاہ زین ، عبداللہ ،سبزلی ،ریحان ، ظلا ، حیدر خان ،طیبہ ، خدیجہ ،زیگر خان ،ملائیکہ ،کشمالہ ،ثانیہ، اریبہ ،ملغلرہ ، مدیحہ ، مدرار ،نورالاظہار ،اوطار خان ، صبیحہ حیدر ، ایمان ، زرلال اور مصطفی اور دیگر شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں