وفاقی محتسب سیکرٹریٹ میں دائر شکایات پر عملدرآمد پر کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی،وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی

جمعہ 28 جون 2024 22:22

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جون2024ء) وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی نے کہا کہ فیصلہ شدہ شکایات پر عملدآمد پر کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ شکایت دہندہ کی شکایت پر فیصلے ہو جانے کے بعد وفاقی محتسب سیکرٹریٹ ایبٹ آباد کے انچارج عبدالغفور بیگ کی سربراہی میں شکایت دہندہ سے براہ راست رابطے میں رہتے ہوئے محکموں کے ارباب اختیار سے فیصلہ پر عمدرآمد کو یقینی بناتے ہیں۔

اعجاز احمد قریشی نے باور کیا کہ وفاقی محتسب کا ادارہ ایک عوامی ادارہ جہاں خدمت خلق کے تحت کام کیا جاتا ہے جہاں وفاقی محکموں میں بد انتظامیوں ٍ سے متعلق عوام الناس کوسستا فوری اور بلا معاوضہ انصاف فراہم کیا جارہا ہے انہوں نے مزید کہا کہ کوئی بھی شکایت کنندہ دفتری اوقات کار میں ایک سادہ کاغذ پر اپنی شکایت درج کر کے رسید حاصل کرسکتا ہے واضح ہو کہ وفاقی محتسب سیکرٹریٹ ریجنل آفس میں کوئی عدالتی فیس نہیں ہے اور نہ ہی وکیل کی ضرورت ہوتی ہے شکایت دہندہ اپنی شکایت اور موقف کو خود ہی پیش کرتاہے اس کے علاوہ عوام کی سہولت کے لئے آن لائن کمپلنیٹ کی سہولت بھی ہے جس سے لوگ اپنے گھر یا کام کی جگہ بیٹھے ہوئے ہی اپنی شکایات وفاقی محتسب سیکرٹیریٹ کوا رسال کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں شکایت دہندہ کو اپنی شکایات داخل کرنے کیلئے وفاقی محتسب کے دفتر آنے کی بھی ضرورت نہیں ہے اس کی شکایت کو باقاعدہ رجسٹرڈ کرکے شکایت وصول ہونے کی بذریعہ SMS اطلاع دی جاتی ہے۔ وفاقی محتسب سیکرٹریٹ ریجنل آفس ایبٹ آباد کے انچارج عبدالغفور بیگ نے اس موقع پر پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے عوام الناس میں وفاقی محتسب سیکرٹریٹ کے لئے نہ صرف شعور پیدا کیا بلکہ اس ادارے کی کاوشوں کو عوام الناس تک پہنچانے میں مرکزی کردار ادا کیا جس سے اس ادارے میں کام کی رفتار اور شکایات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں