محرم ‘دس دن بازار بندش کی خبریں من گھڑت ہیں ‘ کمشنر پشاور

بازار نویں اور دسویں محرم اور جلوسوں کے راستوں میں آنیوالے بازار جلوس کے وقت بند ہونگے ‘ ریاض خان محسود

جمعہ 28 جون 2024 20:30

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2024ء) سرحد بزنس الائنس کے وفد نے کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود سے محرم الحرام میں سیکورٹی،اور انتظامی امور کے حوالے سے کمشنر آفس میں اہم ملاقات کی۔ اس ملاقات میں پشاور کے مئیر حاجی زبیر علی، ایس ایس پی اپریشن کاشف زلفقار، اور ڈی سی پشاور افاق وزیر بھی موجود تھے۔وفد کی قیادت سرحد بزنس الائنس کے چئیرمین سید ظاہر علی شاہ نے کی جبکہ دیگر ممبران میں محمد اسحاق، سابق وزیر ملک مہر الہی، سابق وزیر عدنان عدیل، صدر مرکزی تنظیم تاجران خیبر پختونخواہ شرافت علی مبارک، صدر پشاور ٹریڈر چیمبر غلام بلال جاوید، سابق صدر سرحد چیمبر یوسف سرور محمند، عابد الدین، بخت میر جان درانی، لقمان شاہ، شہزاد صدیقی، ملک شان الہی، رضوان صراف، حاجی وحید، ارشد صدیقی، الطاف بیگ، نثار اللہ خان، جہانگیر خان اور دیگر شامل تھے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں محرم الحرام کے دوران پشاور میں سیکورٹی کی صورتحال کو بہتر بنانے اور تاجر برادری کے تحفظات کو دور کرنے کے حوالے سے تبادلہ خیال گیا کمشنر پشاور ڈویژن نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ محرم الحرام کے دوران سیکورٹی کے بہترین انتظامات کیے جائیں گے اور تاجر برادری اور عوام کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا اور کوشش کی جائے گی کہ تاجروں اور عوام کی تکالیف کو کم کیا جاسکے ۔

کمشنر پشاور ڈویژن ریاض محسود نے مزید کہا کہ پولیس اور انتظامیہ پوری طرح متحرک ہیں اور کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لئے تیار ہیں۔ وفد نے سیکورٹی کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور کمشنر پشاور ڈویژن کا شکریہ ادا کیا اور اپنی ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود نے واضح کیا کہ محرم الحرام کے دوران دس دنوں کے لیے بازاروں کی بندش کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ماضی کی طرح محرم الحرام کے صرف آخری دو دنوں میں بازار بند ہونگے اجلاس میں قصہ خوانی بازار کی خوبصورتی،صفائی اور تاریخی حیثیت کی بحالی کے لئے متفقہ طور پر ضلعی انتظامیہ اور تاجروں پر مشتمل کمیٹی قائم کی گئی۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں