چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کا مالم جبہ روڈ ٹریفک حادثے میں سیکرٹری فوڈ محمد ظریف المعانی کی بیٹی کے انتقال پر اظہار افسوس

جمعہ 28 جون 2024 21:20

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جون2024ء) چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ندیم اسلم چوہدری نے مالم جبہ روڈ ٹریفک حادثے میں سیکرٹری فوڈ محمد ظریف المعانی کی بیٹی کے انتقال پر گہرے دکھ اورافسوس کا اظہار کیا ہے اور واقعے میں زخمی ہونے والے سیکرٹری فوڈ اور ان کے بچوں اور اہلخانہ کی مکمل اور جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں چیف سیکرٹری نے کہا ہے کہ واقعہ انتہائی افسوسناک ہے اور لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں