صوبائی وزیر فضل حکیم خان کا آسالہ خوازہ خیلہ میں نجی سکول بس حادثہ پر اظہار افسوس

جمعہ 28 جون 2024 22:40

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جون2024ء) خیبرپختونخوا کے وزیر برائے جنگلات و ماحولیات فضل حکیم خان یوسفزئی نے سوات کے علاقہ آسالہ خوازہ خیلہ میں نجی سکول بس کو پیش آنے والے حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے حادثے میں ایک معصوم طالب علم کے جاں بحق ہونے پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں صوبائی وزیر نے جاں بحق طالبعلم کے اہل خانہ سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی اور کہا کہ وہ اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

فضل حکیم خان یوسفزئی نے حادثے میں زخمی ہونے والے طلباء کی جلد صحت یابی کے لئے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ دریں اثناء صوبائی وزیر فضل حکیم خان نے مقامی خوازہ خیلہ ہسپتال انتظامیہ کو زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں