خیبر پختونخوا کے عوام سے کئے گئے تمام وعدے ایفا ہوں گے ،پختون یار خان

موجودہ پانچ سال کا دورحکومت ترقی کے لحاظ سے خیبر پختونخواکیلئے تاریخی دور ہوگا، وزیر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ خیبرپختونخوا

جمعہ 28 جون 2024 22:45

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2024ء) خیبر پختونخوا کے صوبائی وزیر برائے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ پختون یار خان نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کے عوام سے کئے گئے تمام وعدے ایفا ہوں گے اور موجودہ پانچ سال کا دورحکومت ترقی کے لحاظ سے خیبر پختونخواکیلئے تاریخی دور ہوگاپورے صوبے میں مقامی قیادت کی باہمی مشاورت سے کسی قسم کی اقرباء پروری اور ذاتی پسند و ناپسند سے بالا تر ہو کر تمام ترقیاتی کام خالصتا میرٹ پر کئے جائیں گے عوام کو ہرگز مایوس نہیں کریں گے 75سالوں کی محرومیاں دور کرنے کی کوشش کرکے ترقیاتی کاموں کا جال بچھائیں گے گھر گھر صاف پانی کی فراہمی یقینی بنائیں گے اور ان کے مسائل کا تدار ک کریں گے ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے ذرائع ابلاغ کے نمائندو ں سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سابق امیدار صوبائی اسمبلی حاجی ملک اللہ خان دائوڑ بھی موجود تھے اُنہوں نے کہاکہ وفاق خیبر پختونخواکے ترقیاتی کاموں میں روڑے اٹکارہا ہے مگر ہم ان کے مزموم مقاصد کامیاب نہیں ہونے دیں گے ہم عوام کے حاکم نہیں خادم ہیں ہمیں خدمت کرنے کا جو موقع ملا ہے اس سے فائدہ اٹھاکر عوام کے مسائل حل کریں گے اور کبھی بھی عوام کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچائیں گے قائد عمران خان نے بہادرا نہ اور جھکنے والے نہ بکنے والے علی امین گنڈاپور کو خیبر پختونخوا کا وزیر اعلیٰ نامزدکرکے عوام کی محرومیوں کا ازالہ کیا ہے اُنہو ں نے کہاکہ بنوں کے عوام کیلئے ترقیاتی کاموں کاجال بچھاکر ان کی محرومیاں دور کریں گے میں بحثیت صوبائی وزیر دن رات عوام کیلئے ایک کرکے بجلی اور دیگر مسائل کے حل کیلئے کوشاں رہوں گا اس وقت بجلی کامسئلہ درپیش ہے جوخوش اسلوبی سے حل کریں گے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں