پی ٹی آئی کے رہنما و رکن قومی اسمبلی جنید اکبر نے پارٹی کی کور کمیٹی سے استعفیٰ دے دیا

ہفتہ 29 جون 2024 23:04

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جون2024ء) پی ٹی آئی کے رہنما و رکن قومی اسمبلی جنید اکبر نے پارٹی کی کور کمیٹی سے استعفیٰ دے دیا۔ پی ٹی آئی میرا گھر ہے نہ میں کسی گروپ کا حصہ ہوں نہ ہوں گا، مخصوص لوگ بانی چیئرمین سے ملنے جاتے ہیں لیکن ہمیں ملنے نہیں دیتے۔پی ٹی آئی کے رہنما و رکن قومی اسمبلی جنید اکبر نے پارٹی کی کور کمیٹی سے استعفیٰ دے دیا ۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں جنید اکبر نے کہا کہ پی ٹی آئی میرا گھر ہے نہ میں کسی گروپ کا حصہ ہوں نہ ہوں گا، مخصوص لوگ بانی چیئرمین سے ملنے جاتے ہیں لیکن ہمیں ملنے نہیں دیتے ۔ جنید اکبر نے کہا کہ ان لوگوں کے ایک دوسرے کے ساتھ مفادات ہیں، ہمیں صرف یہی بتایا جاتا ہے کہ موجودہ پارٹی پالیسی بانی چیئرمین کی ہے ۔ بدقسمتی یہی ہے سارے فیصلوں کے بین فشری یہی لوگ اور ان کے خاندان اور دوست ہیں ۔ فیصلوں میں میرا کوئی اختیار نہیں ہے اور نہ بانی چیئرمین تک میری رسائی ہے، اس لئے میں کور کمیٹی سے استعفیٰ دیتا ہوں۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں