ریلوے ماڈل بازار بھی اسی آگ کی لپیٹ میں آگیا جس سے ریلوے ماڈل بازار بھی جل کر حا کستر ہوگیا

ہفتہ 29 جون 2024 22:25

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 جون2024ء) پشاور نوتھیہ میںنامعلوم وجوہات پر آگ لگنے کے باعث جہاں کئی گھر اور دوکانیں لپیٹ میں آئی وہاں ریلوے ماڈل بازار بھی اسی آگ کی لپیٹ میں آگیا جس سے ریلوے ماڈل بازار بھی جل کر حا کستر ہوگیا مذکورہ ماڈل بازار ریلوے انتظامیہ نے 2023 لینڈ پالیسی کے تخت شفاف عوامی نیلامی کی تھی جس سے نہ صرف ریلوے انتظامیہ کو ایگرمنٹ کے مطابق 1 ملین روپے ہر ماہ قومی خزانے میں جمع ہوتے تھے اور اس سے کئی خاندانوں کا روزگار وابستہ ہے اور بہت سے غریب گھرانوں کا چولہا بھی جلتا تھا ۔

(جاری ہے)

ریلوے پالیسی کے مطابق اس بازار کی حیثیت بالکل قانونی ہے مذکورہ جگہ/ بازار ریلوے پالیسی کے مطابق پبلک آکشن میں دی گئی تھی اسکے باوجود بھی اگر کوئی شخص یا ٹی وی چینلز یا سوشل میڈیا پیجز اس کو غلط رنگ دینے کی کوشش کرتے ہوئے اسے غیر قانونی قرار دے تو ریلوے انتظامیہ ایسے عناصر کے خلاف سخت قانونی ایکشن لے گی

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں