کرپشن کے خلاف بھرپوراقدامات کا آغاز

انٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کی پہلی کھلی کچہری(کل)منعقد ہوگی

پیر 1 جولائی 2024 23:07

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جولائی2024ء) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سردار علی امین گنڈا پور کی خصوصی ہدایات پر صوبے میں کرپشن کے خاتمے کیلئے اقدامات کا آغاز کرتے ہوئے ماہانہ بنیادوں پر باقاعدہ کھلی کچہری کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس سلسلے میں انٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کی پہلی کھلی کچہری (کل) منگل صبح 11بجے سے لے کر سہ پہر3 بجے تک انٹی کرپشن کے ہیڈ آفس واقع حیات آباد پشاور میں ہوگی جس کی صدارت وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے انسدادِ بدعنوانی برگیڈیر (ر) محمد مصدق عباسی کریں گے۔

(جاری ہے)

عوام اپنی شکایات انٹی کرپشن کے ہیڈ آفس واقع حیات آباد پشاور کی کھلی کچہری میں برہ راست اور ریجنل دفاتر کے ذریعے جمع کر سکیں گے۔درج شکایات کو خصوصی ٹریکنگ نمبر جاری کیا جائے گا اور فوری کارروائی کا آغاز ہوگا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں