ش* وزیر مواصلات و تعمیرات کا دلہ زاک روڈ کے تعمیراتی کام میں تاخیر پر نوٹس

منگل 2 جولائی 2024 19:35

?پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جولائی2024ء) خیبر پختونخوا کے وزیر مواصلات و تعمیرات شکیل احمد نے پشاور دلہ زاک روڈ کے تعمیراتی کام میں تاخیر اور سست روی کا سخت نوٹس لیا ہے۔اس حوالے سے انہوں نے دلہ زاک روڈ کا اچانک معائنہ کیا اور تعمیراتی کام کا خود تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر محکمہ کے متعلقہ افسران بھی موجود تھے دورے کے دوران صوبائی وزیر نے علاقے کے معززین سے روڈ کے تعمیرارتی کام سے متعلق آگہی حاصل کی۔

انہیں بتایا گیا کہ اس عوامی منصوبے پر کام کئی مہینوں سے بند ہے اور اس سے مقامی آبادی اور عوام کوسفر کرنے میں بڑی مشکلات کا سامنا ہے خاص طور پر سڑک کے درمیان موجود بجلی کے کھمبے آئے روزحادثات کا سبب بنتے ہیں۔ صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات نے ہدایت کی کہ محکمہ واپڈا سے اس منصوبے کے معاملہ کی اچھی طرح سے پیروی کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس پرجیکٹ کے لئے فنڈز دستیاب ہیں اور واپڈا کو بھی مذکورہ مد میں رقوم فراہم کی گئی ہیں لیکن اس کے باوجود یہ پراجکیٹ پہلے ہی بڑی تاخیر کا شکار رہا ہے اور اس میں مزید تاخیر نہیں ہونی چاہئے ۔

صوبائی وزیرمواصلات و تعمیرات نے بعدازاں دو کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل ہونے والی مشئی شریف سڑک کا بھی با ضابطہ افتتاح کیا اس موقع پر افتتاحی تقریب سے اپنے خطاب میں صوبائی وزیر نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت کے ایجنڈے میں کرپشن کا خاتمہ سرفرست ہے اور ہم تمام اداروں کو کرپشن سے پاک اور بااختیار بنانا چاہتے ہیں تاکہ وہ عوام کی بہتر طریقے سے خدمات سرانجام دے سکیں ۔انھوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ صوبے میں تمام منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے اور بہتر معیارکو ہر حال میں یقینی بنانا ہوگا جس پر ہرگز سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں