موجودہ بجٹ میں عوام کی ترقی اور انہیں ریلیف دینے کے لیے خطیر رقم مختص کی گئی ہے

پیر 24 جون 2024 23:33

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جون2024ء) صوبائی وزیر زراعت حاجی علی مدد جتک نے کہا ہے کہ وہ عوام کی خدمت کو اپنا قومی فریضہ سمجھتے ہیں لوگوں کو تمام بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے لیے دن رات کوشاں ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اج یہاں اپنے دفتر میں مختلف وفود سے ملاقات کے دوران کیا وفود کا تعلق کوئٹہ، نصیراباد، خضدار، قلات اور مستونگ سے تھا وفود سے بات چیت کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ موجودہ بجٹ میں عوام کی ترقی اور انہیں ریلیف دینے کے لیے خطیر رقم مختص کی گئی ہے جیسے جیسے یہ منصوبے پایہ تکمیل کو پہنچیں گے عوام ان منصوبوں کے ثمرات سے استفادہ کر سکیں گے انہوں نے کہا کہ ہماری پارٹی کا منشور اور حکومت کا مشن ہی لوگوں کی خدمت ہے اور اسی مشنری جذبے سے عوام کی خدمت کرتے رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں