گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل کا سیاسی و سماجی شخصیت ارباب عبدالظاہر کاسی کی وفات پر گہرے رنج ودکھ کا اظہار

جمعرات 20 جون 2024 19:00

c کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جون2024ء) گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے سیاسی و سماجی شخصیت ارباب عبدالظاہر کاسی کی وفات پر گہرے رنج ودکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم ارباب عبدالظاہر کاسی ایک شریف النفس اور غریب پرور انسان تھی.

(جاری ہے)

انہوں نے ساری زندگی عوام میں اپنے حقوق واختیارات کا شعور بیدار کرنے اور مختلف اقوام و قبائل کے درمیان بھائی چارے، محبت اور عدم تشدد کا احساس جگانے کیلئے شعوری کاوشیں کرتے رہی. مرحوم کی گرانقدر خدمات اور قربانیوں کو ہمیشہ کیلئے یاد رکھا جائے گا. گورنر بلوچستان نے مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی اور انکے اہل خانہ سے گہری ہمدردی و یکجہتی کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں