حضرت عثمان غنیؓ کی شہادت کا دن 25 جون کو انتہائی عقیدت سے منایا جائے گا، مولانا محمد رمضان مینگل

جمعرات 20 جون 2024 23:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جون2024ء) سنی علماء کونسل بلوچستان کے سربراہ مولانا محمد رمضان مینگل نے کہا ہے کہ حضرت عثمان غنیؓ کی شہادت کا دن 25 جون کو انتہائی عقیدت سے مناتے ہوئے اس سال بھی اس دن کو سرکاری طور پر منانے اور عام تعطیل کے لئے جلوس بھی نکالا جائے گا اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ 18 ذوالحج 25 جون کو حضرت عثمان غنیؓ کی شہادت کے موقع پر تمام اخبارات اپنے اخبار میں اس موقع پر خصوصی اشاعت کا اہتمام کریں جس طرح چند سال قبل تمام بڑے اخبارات خصوصی دلچسپی کے ساتھ کرتے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ خلفائے راشدین کے ایام کو سرکاری سطح پر مناکر عام تعطیل کی جائے صحابہ کرام نے دین کی سربلندی کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے ان کی قربانیوں کو سنہری حروف سے لکھا جائے گا ان کی شہادت کے دن کے موقع پر اپنے مطالبات کے حصول جس میں عام تعطیل کا اعلان اور اس دن کو سرکاری طور پر منانے کے لئے جلوس کے حوالے سے تمام کارکن اپنی تیاریاں مکمل کریں تاکہ اس دن کو بھر پور طریقے سے منایا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں