کوئٹہ آنے والی پی آئی اے کی حج پرواز کے شیڈول میں تبدیلی

اتوار 23 جون 2024 15:25

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2024ء) سعودی عرب سے کوئٹہ آنے والی قومی ایئر لائن (پی آئی ای)کی حج پرواز کے شیڈول میں تبدیلی کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

جی ایم پی آئی اے بلوچستان کے مطابق پی آئی اے کی حج پرواز صبح 8 بجے کوئٹہ آنا تھی، جو اب رات 8 بجے پہنچے گی۔انہوں نے بتایا ہے کہ حج فلائٹ آپریشن 21 جولائی تک جاری رہے گا۔انہوںنے کہاکہ 25 پروازوں کے ذریعے 3800 سے زائد حجاج کو کوئٹہ لایا جائے گا۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں