ڈیوٹی کے دوران غفلت برتنے والوں کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے گی ، اسسٹنٹ کمشنرڈھاڈر

منگل 25 جون 2024 10:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2024ء) اسسٹنٹ کمشنر ڈھاڈر قاضی محمد پرویزنے کہا ہے کہ عوام کو صحت کی بہتر سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے ، ڈیوٹی کے دوران غفلت برتنے والوں کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے گی۔یہ بات انہوں نے ڈپٹی کمشنر ضلع کچھی جمیل احمد بلوچ کے احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال ڈھاڈر کے دورہ کے موقع پر کہی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا جن میں ایمرجنسی وارڈ، میل /فی میل وارڈ ، ای پی آئی سنٹر، نیوٹریشن سینٹر، بینظیر نشوونما پروگرام اور زیر تعمیر ٹراما سینٹر کا معائنہ کیا۔ اس کے علاوہ سٹاف کی حاضری بھی چیک کی، منتظمین نے مسائل بارے آگاہ کیا ۔ اسسٹنٹ کمشنر ڈھاڈر نے کہا کہ ڈاکٹر، سٹاف اور ادویات کی کمی کے بارے میں جلد حکام بالا کو مطلع کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز اور سٹاف اپنی حاضری کو ہر صورت یقینی بنائیں تاکہ یہاں پر آنے والے مریض مایوس ہو کر نہ لوٹیں انہیں ہر ممکن طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں ،ضلعی انتظامیہ غیر حاضر عملے کو کسی صورت برداشت نہیں کرے گی۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں