مریضوں کو دوران تعطیلات کسی قسم کی دشواری اور پیچیدگی کا سامنا نہ کرنا پڑے

بدھ 26 جون 2024 23:30

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جون2024ء) عیدالاضحی کے تعطیلات کے دوران بھی شیخ محمد بن زید النہیان ادارہ برائے امراض قلب میں سروسز کی فراہمی شیخ محمد بن زید النہیان ادارہ برائے امراض قلب میں عید الاضحی کی تعطیلات کے دوران طبی عملہ موجود رہا اورصوبیبھرکے مریضوں کوبہترین طبی سہولیات فراہم کی گئیں۔

(جاری ہے)

امراض قلب کے اپنی نوعیت کے صوبے کے واحد ہسپتال میں طبی عملہ اور ڈاکٹرز دن ورات موجود رہے تاکہ امراض قلب کے مریضوں کو دوران تعطیلات کسی قسم کی دشواری اور پیچیدگی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

عید الاضحی کی تعطیلات کے دوران ایمرجنسی سروسز 24 گھنٹے فعال رہی عید کے پہلے روز ہارٹ اٹیک کے متعدد مریضوں کو (Primary PCI) کی سہولت فراہم کر کے انکی قیمتی جا نیں بچائی گئیں۔اس کے علاوہ بھی آنے والے دیگر مریضوں کا بھی علاج کیا گیا تعطیلات کے دوران شیخ محمد بن زائیدالنہیان ادارہ برائے امراض قلب مکمل فعال رہا اور ایکسریں، لیب کے عملہ کے ساتھ ساتھ تمام شعبہ جات کا عملہ اپنے متعلقہ شعبہ جات میں ڈیوٹی سر انجام دیتے رہے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں