صوبائی حکومت نے مالی مشکلات کے باوجود عوام دوست بجٹ پیش کیا،سردارسربلند جوگیزئی

بجٹ میں تعلیم ،صحت ، موسمیاتی تبدیلی ، ترقیاتی منصوبوں کیلئے خطیر رقم مختص کی گئی ہے،سیکرٹری اطلاعات پیپلز پارٹی بلوچستان

جمعہ 28 جون 2024 21:51

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2024ء) پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان کے سیکرٹری اطلاعات سردارسربلند جوگیزئی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے مالی مشکلات کے باوجود ایک عوام دوست بجٹ پیش کیاہے جس پر وزیراعلیٰ بلوچستان اورانکی ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے۔ یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں سردارسربلندجوگیزئی نے کہا کہ اقتدارسنبھالنے کے باوجود مختصر عرصے میں شدید مالی مشکلات کے باوجود وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی اورانکی ٹیم نے ایک عوام دوست سرپلس بجٹ پیش کیاہے بجٹ میں تعلیم ،صحت ، موسمیاتی تبدیلی ، ترقیاتی منصوبوں کیلئے خطیر رقم مختص کی گئی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ حکومت کی جانب سے ترقیاتی منصوبوں کیلئے رقم مختص کئے جانے سے صوبے میں جاری ترقیاتی اسکیمیں بروقت مکمل ہونے سے لوگوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی میں مددملے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ حکومت نے سرکاری ملازمین اور پنشن میں وفاق کی طرز پر اضافہ کیاہے جس سے مہنگائی کے ستائے ہوئے سرکاری ملازمین کو ریلیف ملے گااسی طرح نئے بھرتی ہونے والے سرکاری ملازمین کی نئی پنشن اسکیم بھی متعارف کرائی گئی ہے جو ایک احسن اقدام ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی صوبائی حکومت وزیراعلیٰ بلوچستان کی قیادت میں صوبائی حکومت صوبے کے عوام کو درپیش مسائل کے حل اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لارہی ہے ۔سردارسربلندجوگیزئی نے کہاکہ عوام دوست بجٹ پیش کرنے پر وزیراعلیٰ بلوچستان ،صوبائی وزراء اورانکی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اورامید کرتے ہیں کہ صوبائی حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے ہرممکن اقدامات کو یقینی بنائے گی۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں