بلوچستان ،24 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق

جمعہ 28 جون 2024 21:51

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2024ء) بلوچستان میں 24 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی ، محکمہ صحت کے مطابق قلعہ عبداللہ کے رہائشی 24 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے،بلوچستان میں رواں سال کے پہلے چھ ماہ میں رپورٹ ہونے والا یہ چھٹا کیس ہے، محکمہ صحت قلعہ عبداللہ سے 3، کوئٹہ، ڈیرہ بگٹی اور چمن سے ایک ایک کیسز رپورٹ ہوئے ہیں رواں سال صوبے کے بیشتر علاقوں کے ماحولیات میں پولیو وائرس کی موجودگی پائی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں